دیواس (نیا نظریہ بیورو)شپرا ندی کے ساحل پر سوچھتا مہم کے تحت پیر کو صبح 10.30 بجے سے 'شپرابچا ¶ سمیتی ، گرام پنچایت شپرا اور پرجاپتی سماج کے ذریعہ خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔ مہم میں شپرا گھاٹ ، پرانے پل سے شمشان گھاٹ تک ، گرام پنچایت نے جے سی بی سے دریائے شپرا کے کنارے کچرا اٹھوا کر ٹرالی میں بھرایا۔ ندی سے قریب پانچ ٹرالی کچرا نکالا گیا۔ شپرا ندی پر چار کمیٹی کے چیئرمین جناب ر اجیش بارانا نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شپرا ڈیم سے لے کر گھاٹ تک دونوں جانب گندگی کا انبار لگاہوا ہے۔ ہر روز نئے اور پرانے پل پر سے آنے اور جانے والے لوگ پوجا کے سامان کو ندی میں ڈال دیتے ہیں۔اگر پلیا کے دونوں جانب جالی لگا دی جائے تو کچرے سے نجات مل جائے گی ۔میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ صفائی مہم چلا کر ندی کو صاف کریں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لو گ مو جود رہے ۔
شپراندی کے ساحل پر سوچھتا مہم کے تحت ہو ئی صفائی