اندور(نیا نظریہ بیورو) بھوپال کے محکمہ زراعت میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر اتم سنگھ جادون کے گھر پر لوک آیکت نے چھاپہ مارا ہے۔ کارروائی میں جائیداد ، نقد رقم اور بینک کھاتوں کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔اطلاع کے مطابق ، دو روز قبل بھوپال لو ک آیکت نے جادون کے خلاف دو لاکھ روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ جادون پر یہ رشوت بھوپال کے اجودھیا شہر میں رہنے والے مان سنگھ راجپوت نے لگایا تھا۔
5 لاکھ روپے رشوت کا تھا مطالبہ ، دو لاکھ پر طے ہوا معاملہ
بھوپال لوک آیکت کے ایس پی جناب ارمن شاہ کے مطابق ، اندور کے وجئے نگر میں جادون کے گھر ، دفتر اور مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ جائیداد کے علاوہ ، نقد رقم ، بینک اکا ¶نٹس ، انشورنس پالیسی اور ٹرین کی معلومات موصول ہوئی ہے۔
محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر لو ک آیکت نے مارا چھاپہ