بھوک ہڑتال پر بیٹھے شہید چندرشیکھر آزاد کے کنبہ،مجسمہ کوواپس نصب کرنے کامطالبہ
بھوپال:(نیانظریہ بیورو)مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن سنگھ کے مجسمے کی تنصیب سے متعلق تنازعہ مزید گہرا ہوگیا ہے، بھوپال میں شہید چندر شیکھر آزاد کے مجسمہ کو ہٹایا گیا تھا۔ اب چندر شیکھر آزاد کا کنبہ ان کے مجسمے کے قریب بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہےں۔ذرائع کے مطابق کنبہ کے افراد کا الزام ہے کہ کچھ سال قبل حکومت نے شہید چندر شیکھر آزاد کے مجسمے کو ترقی کے نام پر کسی اور جگہ منتقل کیا تھا ، لیکن جہاں پہلے چندر شیکھر آزاد کا مجسمہ لگا تھا ،وہاں اب سابق وزیر اعلیٰ ارجن سنگھ کا مجسمہ نصب ہے۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ترقی کے نام پر چندر شیکھر آزاد کا مجسمہ ہٹا یا گیا ہے ، تو پھر وہاں ارجن سنگھ کا مجسمہ کیوں لگایا گیا ہے؟
شہید چندرشیکھر آزاد کے بھتیجے امیت آزاد نے بھوپال میں شہید آزاد کے مجسمے کی جگہ ارجن سنگھ کا مجسمہ لگانے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ یہ شہدکی توہین ہے۔ کنبہ کے افراد نے متنبہ کیا ہے کہ جب تک ارجن سنگھ کے مجسمے کو وہاں سے نہیں ہٹایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ نیز ، اگر شام تک کوئی بھی حکومتی افسران سے ملنے نہیں آتا ہے ، تو اگلا قدم تیار ہوجائے گا اور یہ احتجاج پورے ملک میں آہستہ آہستہ پھیل جائے گا۔
مورتی تنازعہ مزیدگہرایا: