اُجین (نیا نظریہ بیورو) صوبہ کے گورنر جناب لال جی ٹنڈن 2 دسمبر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اُجین تشریف لا ئے ۔ وہ یہاں مہرشی پانینی سنسکرت یونیورسٹی کے کانوکیشن کی صدارت کیلئے تشریف لائے تھے۔ ہیلی پیڈ پر گورنر کا استقبال کمشنر جناب اجیت کمار،ایس پی جناب راکیش گپتا نے کیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی جناب پارس جین، جناب رام لال مالویہ، ڈاکٹر موہن یادو ،جناب بہادر سنگھ چوہان ، میئر محترمہ مینا وجئے جونوال ، ڈی آئی جی جناب انیل شرما ، وکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب بی کے شرما ، کلکٹر جناب ششانک مشرا ، سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب سچن اتلکر ،جناب کمل پٹیل ، جناب شیام بنسل ، ایڈیشنل کلکٹرجناب شتج سنگھل ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب روپش دویدی کے ساتھ مختلف افسران نے بھی گورنر جناب ٹنڈن کا استقبال کیا۔ گورنر، سرکٹ ہا ¶س پر تشریف لائے یہاں پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
گورنر جنا ب ٹنڈن کی اُجین آمد پر ہوا پر جوش استقبال