بھوپال:(نیانظریہ بیورو)بھوپال گیس متاثرین خواتین انڈسٹری آرگنائزیشن کی سینئر کارکن ،حمیدہ بی، شانتی دیوی، رئیسہ بی موہنی دیوی، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تنظیم کے کنوینر مرحوم عبد الجبار صاحب کے نہیں رہنے سے
تنظیم کے کام کاج پرکوئی اثرنہیں پڑے گا ، ان کی جدوجہد اور گیس سے متاثرہ تنظیم کی حکومت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
2 دسمبر شام 6:00 بجے ، یادگار شاہجہانی پارک میں بھوپال گیس متاثرین خواتین انڈسٹری آرگنائزیشن موم بتی مارچ کرے گی اور 3 دسمبر گیارہ بجے شاہجہانی پارک میںبھوپال گیس متاثرین خواتین انڈسٹری آرگنائزیشن ایک خراج تحسین اجلاس منعقد کرے گی۔ان کامطالبہ ہے کہ گیس متاثرہ افراد کوہرماہ پنشن دیا جائے۔
گیس متاثرہ افراد کوحکومت ہرماہ پینن دے:حمیدہ بی