اندور(نیا نظریہ بیورو)وارڈ 8 کے علاقائی کونسلر جناب انور دستک نے بتایا کہ آج شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ،کھیل اور نوجوان بہبودجناب جیتو پٹواری ، ایم ایل اے جناب سنجے شکلا نے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق کونسلر جناب شیخ علیم ، کونسلر جناب انصاف انصاری ، جناب صادق خان ، جناب رفیق خان ، جناب سروےش تیواری کے ساتھ کثیر تعداد میں معززشہری موجود رہے ۔ کونسلر جناب انور دستک نے بتایا کہ وزیر جناب پٹواری نے وارڈ نمبر 8 میں 5 کروڑ 83 لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا تھا ۔اس میں 17 لاکھ کی لاگت سے جونا رسالہ گلی نمبر 3 میں نالی تعمیر ، 1 کروڑ 98 لاکھ کی لاگت سے ذاکر حسین کمیونٹی ہال اور کچن کی تعمیر نو ، 2 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے 8 چھوٹی پلیا ، 30 لاکھ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے نالا ٹیپنگ کے کام کے علاوہ وارڈ نمبر8 میں سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا کام بھی شامل ہے ۔ کونسلر جناب دستک نے بتایا کہ وارڈ نمبر 8 میں ترقی کام کاآغاز ہو چکا ہے ، مذکورہ ترقی کاموں سے عوام کو فائدہ ملے گا۔
وزیر جناب پٹواری نے 5 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی کاموں کا کیا افتتاح