بھوپال(نیانظریہ بیورو) دنیا کے سب سے خوفناک صنعتی سانحہ بھوپال گیس واقعہ کی 35 ویں برسی کے موقع پر ، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ، میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام شہریوں کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مزید ٹویٹ کیا ہے کہ میں ہزاروں سماجی کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے زندگی بھر گیس متاثرین کے حقوق کی جنگ لڑی اور انہیں انصاف ملا۔
غورطلب ہے کہ آج سے 35 سال قبل ، 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی شب کو ، یونین کاربائڈ فیکٹری سے زہریلی گیس کا رساو ¿ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔جس کی وجہ سے پوری دنیا میں بھوپال کولوگ جاننے لگے۔اتنابڑا سانحہ ابھی کہیں نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمناکرتا ہوں کہ گیس متاثرین کی باز آبادی کاری کام ہو۔واضح رہے کہ بھوپال گیس اسکینڈل کی 35 ویں برسی کے موقع پر ، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کیا اور سانحہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شیوراج سنگھ چوہان نے گیس سانحہ کی 35 ویں برسی پرمہلوکین کوپیش کی خراج تحسین