بھوپال:(نیانظریہ بیورو) بھوپال گیس اسکینڈل جو 2-3 دسمبر 1984 کے درمیانی شب میں رونماہوا تھا ، آج اسے 35 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کی یاداوران کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج شہر میں ایک مذہبی دعا ئیہ جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس خراج تحسین اجلاس میں بھوپال شہرقاضی مولاناسیدمشتا ق علی ندوی کے علاوہ ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بودھ ، سندھی مذہبی رہنماو ¿ںنے مہلوکین کی روح کی تسکینکے لئے دعا کی۔ اس دوران ،مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن ، گیس امدادی وزیر عارف عقیل ،رابطہ عامہ وزیر پی سی شرما ، بھوپال ضلع انچارج وزیر گووند سنگھ ، ایم ایل اے عارف مسعود کے ہمراہ سٹی کلکٹر ، ڈی آئی جی اور دیگراعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
بھوپال گیس سانحہ کا 35 واں سال:حادثہ میں جاں بحق افراد کو کل مذاہب رہنماو¿ں نے پیش کی خراج تحسین