اُجین (نیا نظریہ بیورو) نومبر کی شب نیا پورہ میں واقع جیولری شاپ سے زیورات چوری کرنے والے ایک بدمعاش کو جیواجی گنج پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنا پر چور ک گھر میں چھپائے زیورات کو بر آمد بھی کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پریتم ولد کیلاش چندر سونی ،ساکن نیا پوراکے گھر میں ہی شیوانش جیولرس کے نام سے دکان ہے۔ 30 نومبرکو رات 8 بجے پریتم دکان کو سونا چھوڑ کر گھر میں پانی پینے گیا اسی دوران نامعلوم بدمعاش دکان میں پہنچا اور چند سیکنڈ سوفے پر بیٹھنے کے بعد یہاں سے سونے کی جھمکی ، پازیب وغیرہ جن کی کی کل قیمت 60 ہزار تھی لے کر رفو چکر ہو گیا ۔جب پریتم سونی دکان پر پہنچا تو اسے زیورات نظر نہیں آئے۔ آس پاس تلاشی لینے کے بعد اس نے جیواجی گنج پولیس کو پوری بات بتائی۔ پولیس نے دکان میں نصب کیمروں کی فوٹیج جانچ کی جس میں ایک نوجوان چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔فوٹیج کی تصویر کی بنیاد پر ، چور کو تلاش کیا گیا اور راجو سانگتے ولد ، سریش سانگتے ، عمر 20 سالہ ساکن بھیرو نالا سے پوچھ گچھ کی اور چوری شدہ زیورات کے گھر میں چھپانے کا اس نے اعتراف کیا۔ پولیس نے راجو سا نگتے کے گھر سے چوری شدہ زیورات برآمد کرلئے اور آج اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
زیورات چوری کرنے والا چور پولیس کی گرفت میں