اُجین(نیا نظریہ بیورو)کچھ روز قبل دیواس روڈ پر ایک سڑک حادثہ نے ایک نیا موڑآگیا ہے۔ یہاں ایک بس انووا کار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر آٹو میں گھس گئی تھی ۔ یہاں پولیس نے حادثے کا مرکزی ملزم ، بس اور اس کے ڈرائیور کو اپنی فائل سے غائب کردیا تھا اور حادثے کا شکار انووا ڈرائیور کو ملزم بنا دیا تھا۔ اب وہ ڈرائیور پولیس اسٹیشن کے چکر کاڑ رہاہے۔قابل ذکر ہے کہ 30 نومبر بروز ہفتہ کی شب دیواس روڈ پر واقع ناگجھیری پولیس اسٹیشن حلقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ دیواس سے اُجین آنے والی انوواگاڑی کو ایک بس نے زور دارٹکر ماردی تھی ۔ انووا بے قابو ہوکر آٹوسے جا ٹکرائی۔ انووا اور آٹو میں بیٹھے لو گ زخمی ہوگئے تھے اور بس ڈرائیور بس کے ساتھ مفرور ہوگیا ، تاہم ایف آئی آر متعلقہ تھانہ نا گجھیری میں درج کرائی گئی ہے۔اس میں بس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ، لیکن ایف آئی آر میں حادثہ کی وجہ انووا کار بتایا گیا ہے۔ انووا کار ڈرائیور کے مطابق اس حادثے کے بعد تین چار بار ناگجھیری پولیس اسٹیشن گیا تھا لیکن ابھی تک پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج نہیں کی ۔پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ اس معاملے کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ فی الحال انووا ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج ہے۔ اگر تفتیش میں بس ڈرائیور کو ملوث ہونا پایا گیا تو اس پر الزام عائد کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت سے انووا ڈرائیور پر درج مقدمہ ختم ہوجائے گا۔
ناگجھیری پولیس کی بے حسی کے سبب حادثہ کے اصل ملزم کا نام ایف آئی آر سے غائب