اُجین:محکمہ ریونیو کی طویل تفتیش کے بعد ، انتظامیہ نے جونا سومواریہ
قبرستان کی زمین پر پلاٹ فروخت کرنے پر جیوا جی گنج پولیس اسٹیشن میں 420 اور دیگر دفعات کے ساتھ ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے شکایت کنندہ پٹواری رویندر چوہان کو مقرر کئے گئے تھے ۔اُجین نگر تحصیلدار پورنیما سنگھی نے بتایا کہ قبرستان و قف انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین جناب شاہد قریشی نے کلکٹر سے شکایت کی تھی کہ جونا سوموایہ قبرستان پر لیاقت علی نے زمین پر غیرقانونی طور پر قبضہ کراس کے پلاٹ فروخت کر دئے تھے ۔ تحصیلدار شری کانت شرما اور پٹواریوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس کی جانچ کی ۔ جانچ میں افسران کو پتہ چلا کہ قبرستان کو خور برد کر وہاںپلاٹ کا ٹ دئے گئے ہیں ۔ موقع پر بہت سے خام مکانات تعمیر کرائے گئے ہیں ۔ کچھ مکانات قرض لے کر بنائے گئے ہیں۔ صرف یہی نہیں ، ان مکانات میں سے زیادہ تر میونسپل کارپوریشن میں ٹرانسفر بھی ہوئے تھے ۔ پورے معاملہ میں انتظامیہ ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کر رہی تھی ، لیکن اس کے پاس دستاویزات کی کمی تھی ۔ سنگھی نے بتایا کہ اس معاملہ میں لیاقت علی سمیت دیگر کے خلاف دفعہ 420 ، 447 اور 297 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس انتظامیہ نے قبرستان کی اراضی پر پلاٹ فروخت کرنے کے معاملہ میں درج کرائی ایف آئی آر