اُجین:نومبر کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ریاستی سطح پر کالیداس اکادمی کے سنکل ہال میں ایک مشاعرہ کی محفل سجی ۔ اردو اکادمی کے سیکریٹری جناب حسام الدین فاروقی نے پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اردو اکادمی کا مقصد شاعری ، نظم ، غزل کے ذریعہ اردو ادب کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے مزید بتا یاکہ اسی زمرے اردو کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد اردو اکا دمی کی جانب سے کیا جا ئیگا ۔مستقبل میں 2 ،3 دسمبر کو بھوپال کے رویندر بھون میں اردو اکادمی وسیع پیمانے پر پروگرام کا اہتمام کرنے جارہی ہے ۔ا س پروگرام میں ہندستان کے مشہور و معروف مصنف جناب جاوید اختر ،جناب سہیل اختر اور رادھیکا چوپڑا کے علاوہ ہندوستان کی معزز مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ سکریٹری نے اُجین میں کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر سبھی لو گوں کی مبارکباد پیش کی۔مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراءحضرات میں شاعر و مصنف محمود احمد سحر،ضیا ءرانا،شاہ نوازعصیمی ،حمید گوہر ،رفیق نا گوری ،شبنم علی (اُجین)،واحد انصاری (اندور)،فاروق انجم ،عارف علی عارف ،پروین صبا(بھو پال )،اشتیاق احمد زیدی ،نرسنگھ گڑھ ،نصرت عتیق (گورکھپور)،شہزادے بھوپالی (پھوپال )۔مذکورہ تمام شعرا ئے کرام نے ایک سے ایک عمدہ اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ادکادمی کے سیکریٹری جناب حسام الدین نے مشاعرے کے کامیاب ہو نے پرسب کو مبارکباد دی ۔
اردو اکادمی کے زیر اہتمام کالیداس ا کادمی میں مشاعرے کی سجی محفل